فلسطینی عوام کو شامل کئے بغیر علاقے میں قیام امن کا کوئی راستہ نہیں: پارلیمنٹ اسپیکر

فلسطینی عوام کو شامل کئے بغیر علاقے میں قیام امن کا کوئی راستہ نہیں: پارلیمنٹ اسپیکر

سینچری ڈیل نے خائن عرب حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتار دی

فلسطینی عوام کو شامل کئے بغیر علاقے میں قیام امن کا کوئی راستہ نہیں: پارلیمنٹ اسپیکر

 

ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کی برقراری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی کاز کے مخالفین صیہونیوں کے تمام جرائم میں شریک ہیں۔

ایرانی اسپیکر محمد قالیباف نے کہا کہ فلسطینی کاز کے غدار بے تابی کے ساتھ ظالموں کی دست بوسی کر رہے ہیں اور مظلوم کے چہرے کو نوچ رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی برقراری کو ابھی ایک مہینہ بھی پورا نہیں ہوا تھا کہ عرب اسرائیل دوستی منصوبے کے ترجمان امریکی صدر نے ڈونلڈ نے گیارہ ستمبر کو بحرین اور صیہونی حکومت کے مابین تعلقات کی برقراری کی خبر دی تھی۔

قبلۂ اول کے غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو برقرار کرنے کے لئے عرب حکومتوں کی کوششیں ایسے عالم میں جاری ہیں کہ صیہونی حکومت برسوں سے فلسطنییوں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ بہت سے عرب و اسلامی علاقوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے۔

 

سینچری ڈیل نے خائن عرب حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتار دی

ابنا۔ عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سیکریٹری اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عالمی اسلامی بیداری کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب میں عالمی سامراجی طاقتوں کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں بعض علاقائی خائن حکمرانوں کے ذریعہ عالمی سامراجی طاقتیں، اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں اپنے مذموم منصوبوں پر عمل در آمد کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے منصوبے میں گریٹ اسرائیل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اس منصوبے میں شام اور عراق پر فوجی یلغار اور دہشت گرد گروہوں کی تشکیل بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ امریکہ، اسلامی ممالک اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائیل کو مضبوط بنانا چاہتا ہے لہذا مسلمانوں اور عربوں کو چاہیے کہ وہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں منافقین کا ساتھ چھوڑ کر فلسطینی مسلمانوں کی بھر پور حمایت کریں اور امریکہ و اسرائیل کے گریٹر اسرائیل کے خواب کو چکنا چور کردیں۔

ای میل کریں