آج امریکا ایران کا خبیث ترین دشمن ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ایران کی عظيم قوم کے ساتھ ٹی وی پر آن لائن خطاب میں فرمایا: کونسا عاقل کورونا وائرس بنانے والے امریکہ کی مدد قبول کرےگا۔ امریکی حکام جھوٹے اور مکار ہیں
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح ایران کی عظيم قوم کے ساتھ ٹی وی پر آن لائن خطاب میں فرمایا: کونسا عاقل کورونا وائرس بنانے والے امریکہ کی مدد قبول کرےگا۔ امریکی حکام جھوٹے اور مکار ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایران کی سرافراز اورعظیم قوم اور تمام انسانوں کے سر سے کورونا وائرس کی بیماری کو دور کرنے کی درخواست کی اور صحت کے حکام کے تمام دستوارات پر عمل کی ضرورت پر زوردیا اور طول تاریخ میں بشریت کی نجات کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی بعثت کے نسخہ کو نجات بخش نسخہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے مضبوط و مستحکم ہونےاور ترقی و پیشرفت کے حصول تک پہنچنے کا واحد راستہ بعثت کے حقائق اور خاص طور پر " صبر و استقامت " پر عمل کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہر سال حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں نئے سال کے موقع پر تقریب میں خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس سال ہم حرم مطہر میں حاضر ہونے اور زائرین اور مجاورین سے ملاقات کرنے سے محروم ہوگئے لیکن ہمارا دل ہمیشہ کی طرح امام علیہ السلام سے مانوس ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کو ایک بار پھر عید بعثت ، عید نوروز، بہار اور نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: بعثت کا عظیم الشان واقعہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن مجید کے ارشاد کے مطابق اللہ تعالی نے تمام بزرگ انبیاء (ع) سے میثاق لیا ہے کہ وہ خاتم الانبیاء ( ص) کی بعثت کے وقت ان پر ایمان لائیں اور اپنی امتوں کو بھی ان پر ایمان لانے اور ان کی مدد کرنے کی سفارش کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلام کے معرفتی نسخہ اور منظومہ کو بعثت کے بڑے اہم حقائق میں شمار کرتے ہوئے فرمایا: اسلام نے اس عظیم نسخہ اور منظومہ میں ہستی ، وجود، انسان، اللہ تعالی کی ذات ، دنیا اور آخرت میں انسان کے راستہ اور دیگر بنیادی مسائل کے بارے میں اپنا نکتہ واضح طور پر بیان کیا ہے۔