کورونا وائرس نے ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا

کورونا وائرس نے ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا

امریکی عوام، حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: حسن روحانی

کورونا وائرس نے ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا

ابنا۔ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وائرس نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی حقیقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کردیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے عید نوروز کی آمد پر ایرانی قوم، بیرون ملک مقیم  ایرانیوں اور عید نوروز منانے والی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سال میں ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم نے گذشتہ سال میں سیلاب، زلزلہ اور دیگر آفات کا مقابلہ کیا ایرانی قوم نے گذشتہ سال سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر کو کھو دیا اور گذشتہ دو مہینے سے کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہے البتہ کورونا وائرس کا مسئلہ ایک عالمی مسئلہ ہے جو ہر جگہ قربانی لے رہا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے اقتصادی پابندیوں کے ذریعہ  ایرانی قوم کی سلامتی کو نشانہ بنایا ہے اور آج امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی مزید نمایاں ہوگئی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کرنا چاہیے ۔ دنیا کو امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی پیروی نہیں کرنی چاہیے امریکہ  سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کی یکطرفہ پابندیوں کو نظر انداز کرکے انسانیت کی مدد کرنی چاہیےاور میں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو خط بھی لکھا ہے کہ ہمیں اقتصادی پابندیوں اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ذہنی تبدیلی کی ضرورت ہے اور عالمی ادارے اگر امریکہ کی اشارے پر چلتے رہے تو وہ اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

 

امریکی عوام، حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس پیغام میں کہا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بہت سارے ایرانی عوام اپنی صحت ، نوکریوں اور آمدنی سے محروم ہوجاتے ہیں اور ایرانی عوام کورونا وائرس، موجودہ امریکی حکومت کی ظالمانہ پابندیوں اور پالیسیوں کے خلاف بھی مزاحمت کرکے کامیاب ہوں گے۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ہمارے عوام اس مشکل وقت سے گزریں گے ، لیکن کیا امریکی عوام قبول کرتے ہیں کہ یہ ظالمانہ دباؤ ان کی طرف سے ، ان کے ووٹ کے ذریعہ ، اور ان کے ٹیکسوں کے ذریعہ عائد کیا گیا ہے؟

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی عوام اپنی حکومت کے خلاف آواز بلند کریں اورامریکی تاریخ کے اوراق کو مزید کالا ہونے کی اجازت نہ دیں۔

ای میل کریں