آسیہ حاجی آوا
آذربائیجان ریپبلک کی نامہ نگار
ایران آنے سے پهلے مجھے اس طرح لگتی تھی کہ امام خمینی (رح) ایک سیاسی اور دینی رہبر ہیں کہ ایران کے مسلمان ان کی پیروی کرتے ہیں لیکن ایران آنے کے بعد دیکھا کہ آپ لوگوں کے روح و جان اور دل و دماغ میں بسے ہوئے ہیں اور عوام اور امام کے درمیان بہت گہرا عشق و لگاؤ ہے۔
ایک سیاسی لیڈر اس طرح کا اثر ممکن ہے کہ ایک خاص زمانہ اور وقت میں رکھتا ہو لیکن امام خمینی (رح) زمان و مکان اور دیگر قید و شروط سے بالاتر ہیں، در حقیقت امام اور ان کے ماننے والوں کے درمیان عشق اور لگاؤ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ خاص اور خارق عادت ہے که تاریخ انسانیت میں بہت کم رونما ہوا ہے۔ ایسے لوگ گذرے هیں جو خاص خصوصیات اور اعلی صفات کے حامل تھے لیکن امام خمینی (رح) تاریخ انسانیت کے رہبر اور بے نظیر شخصیت ہیں۔