عباس علی فتونی
لبنانی شاعر
امام خمینی (رح) کی باتیں جس طرح ایرانی عوام میں تاثیر گذار تھیں اسی طرح دنیا کے تمام آزاد انسانوں اور مظلوموں کے دلوں پر بھی اثر رکھتی ہیں۔ امام نے مسلمانوں کے درمیان عزت، کرامت، ایثار و قربانی اور روحانی بلندی کی روح پھونکی اور ہر ملک کے مسلمانوں کو اپنے قول سے متاثر کیا۔ آپ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہر ممکن طریقہ سے اپنی کھوئی ہوئی عزت اور عظمت کو واپس لوٹانے کی کوشش کرتے رہے اور اپنی کرامت کو ثابت کیا۔ جو لوگ امام کی پیروی کررہے تھے سب ایک ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے تا کہ کمزور امتوں اور اقوام کے اندر جوش و ولولہ بھردیں اور ان کے دلوں سے ظلم و جور اور انحراف کے خوابوں کو نکال دیں اور طاغوتوں کے عرش کو ویران کردیں۔ اور ان کے ویران قصر پر اسلام اور انسان کی عظمت و بزرگی کا محل تعمیر کریں اور اسلام و کلمہ "لا الہ الا اللہ" کا قصر بنادیں۔
اسلامی اقوام اب بھی انقلابی تحریکوں سے بچھڑی ہوئی ہیں اور ایران کا جمہوری اسلامی جس نے شخصیت بنائی اور اپنی عظمت کو واپس پالیا، سے پیچھے ہیں لیکن ان لوگوں نے ایرانی عوام کے قدم بقدم چلنے کا ارادہ کیا ہے تا کہ اپنی زندگی میں اپنے وجود اور حضور کا ادراک کریں۔ نتیجتا دنیا میں اللہ کی رضا اور اپنی خوش بختی اور آخرت میں جزا پاسکیں۔