علماء سے ہنسی مزاق
راوی: آیت الله سید محمد واعظ زاده خراسانی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق آیت الله سید محمد واعظ زاده خراسانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی (رح) گرمیوں کے موسم میں مشہد مقدس جایا کرتے تھے ایک دن شہر کے ایک عالم دین سے ملاقات کے دوران میں نے دیکھا کہ امام (رہ) وہاں پر موجود دوسرے علماء سے مزاق کر رہے تھے میری اس یاد داشت کا مقصد یہ ہیکہ امام خمینی (رہ) خشک مزاج نہیں تھے۔