امام خمینی

ایرانی وزیر خارجہ پر امریکی پابندیاں اور ان کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں اس لئے امریکہ نے میرے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اپنا نام امریکہ کی پابندیوں کی فہرست میں قراردینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں۔ ظریف نے کہا کہ میرا کوئی اکاؤنٹ ، مال و دولت اور منفعت بیرون ملک نہیں ہے اور امریکہ کی اس پابندی سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا.

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کی پابندیوں کو ناکام اور غیر مؤثر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں اس لئے امریکہ نے میرے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے اپنا نام امریکہ کی پابندیوں کی فہرست میں قراردینے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف امریکہ کی پابندیوں کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا اصلی ترجمان ہوں۔ ظریف نے کہا کہ میرا کوئی اکاؤنٹ ، مال و دولت اور منفعت بیرون ملک  نہیں ہے اور امریکہ کی اس پابندی سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑےگا.

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے میری باتوں سے ڈر کر مجھ پر پابندیاں عائد کی ہیں لیکن ان پابندیوں سے مجھ پر کوئی اثر نہیں ہو گا مجھے امریکی پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے امریکا میرے انٹرویو اور دوسرے ممالک سے میرے روابط سے ڈرا ہوا ہے۔

ادہر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی وزير خارجہ پر امریکی پابندیوں کو امریکہ کی شکست و ناکامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف نے اپنے بےباک انٹرویوز کے ذریعہ وائٹ ہاؤس میں زلزلہ پیدا کرکے وائٹ ہاؤس کے ارکان کو لرزہ براندام کردیا۔ صدر حسن روحانی نے ترکیبی بجلی کے ایک پراجیکٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے جبکہ دشمنوں کو ایران کی ترقی اور پیشرفت پسند نہیں ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمنوں کو ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر پشیمان ہونا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے بہت سے فوائد اور نقصانات ہیں اور ایران نقصانات کو کم سے کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

صدر حسن روحانی نے امریکہ کے پیشرفت ڈرون کو سرنگوں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون کو گرانے میں اہم بات یہ تھی کہ ایران نے اسے اپنے ساختہ دفاعی سسٹم کے ذریعہ سرنگوں کیا اور یہ عمل معجزہ سے کم نہیں۔

صدر روحانی نے دشمن کے میزائل حملے کے دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایران کا جواب بھی منہ توڑ اور دنداں شکن ہوگا۔

ای میل کریں