ماہ شعبان انسان کےلئے خدا کی طرف دعوت کا مہینہ ہے اور سال کے مہینوں میں سے ایک عظیم اور بافضیلت مہینہ ہے۔ اسلامی احادیث اور روایات میں اس کا مقام بہت بلند اور عظیم فضیلت ہے۔
اس کی عظمت اور فضیلت میں چار چاند لگانے کے بہت اسباب ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ آسمان ولایت و امامت کے ستاروں میں سے عظیم اور قابل قدر شخصیات کا اس ماہ میں نورانی ولادت ہوا ہے اور اس ماہ میں عرصہ وجود میں قدم رکھا ہے۔
رسولخدا (ص) نے فرمایا ہے: رجب اللہ کا مہینہ اور شعبان میرا مہینہ اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ ایک جگہ فرماتے ہیں: شعبان میرا مہینہ ہے خدا اس پر رحم کرے جو میری اس ماہ میں مدد کرے۔ ایک جگہ فرماتے ہیں: شعبان وہ مہینہ ہے جس میں انسانوں کے اعمال اوپر جاتے ہیں جبکہ لوگ اس سے غافل ہیں۔