فرانس میں امام خمینی(رح) کو قتل کرنے کی سازش

آدھی رات کو مجھے خبر ملی کہ امام خمینی(رح) کی جان کو خطرہ ہے میں نے فوری طور پر اپنے ساتھیوں کو اس بات سے آگاہ کیا اور اسی وقت رات کو جناب محتشمی کے ذریعے فرانس پولیس کو اس سازش کے بارے میں اطلاع دی۔

جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر صادق طبا طبائی  اپنی کتاب میں بیان کرتے ہیں کہ نوفل لو شاتو میں امام خمینی(رح) اور اُن کے عیال کی حفاظت کرنا بہت اہم مسئلہ تھا لہذا امام خمینی(رہ) کے سارے چاہنے والے اس عمل کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوے ان کی حفاظت میں ہر ممکن کوشش کر رہے تھے اور فرانس کی حکومت کو بھی اس بات کا علم تھا کہ ملک کے اندر اور باہر امام(رہ) کے حامی موجود ہیں لہذا انہوں نے امام خمینی(رح) کی حفاظت کے لئے فرانس پولیس کے اعلی افسروں کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

ڈاکٹر طبا طبائی اپنی کتاب میں اس واقع کی طرف اشارہ کرتے ہوے لکھتے ہین کہ جرمنی میں رات کے ڈھائی بجے مجھے اپنے دوستوں کے ذریعے خبر ملی کہ امام خمینی(رہ) کے پر قاتلانہ حملے کی سازش رچی  جا رہی ہے میں نے اس خبر کو سنتے ہی نوفل لوشاتو میں ٹیلیفون کے ذریعے جناب محتشمی کو اس سازش کے بارے میں خبر دی انہوں نے بھی فوری طور پر انجینیر غرضی کے ذریعے وہاں پر موجود حفاظتی عملے کو اس سازش کے بارے میں مطلع کیا جس کے بعد جناب مہدی عراقی اور ان کے دوستوں اور پولیس نے مل کر اس سازش کو ناکام بنایا۔

ای میل کریں