اربعین

اربعین حسینی (ع)

ایام اللہ کو ہمیشہ یاد رکھو، ان کی یاد مناؤ

اربعین کے دن زائرین کے مجمع سے گھبراہٹ اس لئے ہوتی ہے کہ بنی امیہ کے مظالم کی قلعی کھلتی ہے۔ اس کے ظلم کا پردہ فاش ہوتا ہے اور ہر دور عصر کی باطل طاقتیں اپنے اقتدار کے خاتمہ سے خوفزدہ ہوتی ہیں۔ آپ امام حسین کا چہلم منائے خوب زور و شور اور لگن سے منائیں تا کہ باطل کے دل ہل جائیں مگر اس کے لئے خلوص شرط ہے۔ دل کھول کر منائیں، زینب کبری اور امام سجاد (ع) اور جابر کی سیرت پر چلیں، آداب زیارت کے ساتھ زیارت کریں اور دشمن کو پیغام دیں کہ ہم خون سے اسلام کی آبیاری کرتے ہیں، ہمیں موت کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ ہم اسلام اور انسانیت کی حیات کے خواہاں ہیں، ہم زندہ قوم ہیں اور دوسروں کو زندہ رکھنے اور مردہ قوموں کو بیدار کرنے کے لئے غم مناتے اور چہلم کے دن کے بعد آکر اپنے مقتدا اور پیشوا امام حسین (ع) کی عزداری کرکے، فرش عزا بچھاتے اور آپ کی راہ میں نذر و نیاز کرتے ہیں۔

امام خمینی (رح) فرماتے ہیں: ایام اللہ کو ہمیشہ یاد رکھو، ان کی یاد مناؤ ، اس میں برکت ہے، اس میں انسانیت کی حیات ہے۔ محرم و صفر ہی نے اسلام کو زندہ رکھا ہے، اسی سے انسانیت اور آدمیت باقی ہے۔

ای میل کریں