امام خمینی (رح) کے اقتدار اور عظمت سے متعلق ایک اور جملہ کہ جو حجت الاسلام و المسلمین عمید زنجانی، امام (رح) سے نقل کرتے ہیں، اس طرح " حتی کہ قیطریہ میں جہاں پر (امام جیل میں رہے) ایران کی تشکیلات امنیت کا سربراه میرے پاس آیا اور مجھ سے کہا: آغا! اگر آپ اجازت دیں تو صرف پانچ منٹ شاہ آپ کے پاس آنا چاہتا ہے تا کہ سارے مسائل حل ہوجائیں، لیکن میں نے کہا کہ میں اب اس سے ملاقات نہیں کروں گا۔ اور اس کے بعد میں نے کبھی بھی اس سے ملاقات نہیں کی کیونکہ میں جانتا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی جھوٹ بولتا ہے کہ آپ شاہ سے ملاقات کرلیں تو ساری مسائل حل ہوجائیں گے۔
سرگذشت ہای ویژہ امام، ج 5، ص 159