اپنے آپ کو عبادت الہی کا عادی بنائیں
ایک دن امام خمینی(رہ) نے طلاب سے فرمایا کوشش کریں جب تک ہیں اپنے اندر بری عادتوں کو جنم نہ لینے دیں کیوں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ عادتیں بھی پختہ ہو جاتی ہیں اور انسان کا ان عادتوں اور خصلتوں سے چھٹکارا پانا نا ممکن ہو جاتا ہے جب تک جوان ہیں اپنے آپ کو پروردگار کی بندگی اور اچھی خصلتوں کا عادی بنائیں۔