علماء نے اسلام کو باقی رکھا ہے
جماران نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) اپنی ایک تقریر میں علماء کو مخاطب کرتے ہوے فرماتے ہین میں نے علماء حضرات سے کئی بار کہا ہے اور اب پہر عرض کر رہا ہوں آپ کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے آپ کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے یہ قوم جو آپ کو امام اور پیغمبر کا جانشین بول رہی ہے اگر خدا نہ کرے آپ کے اندر کوئی خرابی پیدا ہو جاے یہ خرابی تمام علماء کو لوگوں کی نگاہ میں خراب بنا دے گی علماء میں خرابیوں سے اسلام میں خرابیاں پیدا پوتی ہیں علماء نے اسلام کو باقی رکھا ہے لیکن اگر یہ سلسلہ ٹوٹ جاے گا اسلام بکھر جاے گا اگر ہماری وجہ سے اسلام بکھر جاے تو گویا ہم نے قرآن اور اسلام سے خیانت کی ہے آپ اپنے اعمال کو اسلامی تعلیمات کے مطابق انجام دیں اور خدا نہ کرے اگر آپ کے درمیان کوئی مںحرف شخص ہے تو اسے اپنی صنف سے الگ کریں۔