سب سے پہلے امام رضا ع کی زیارت کریں

سب سے پہلے امام رضا ع کی زیارت کریں

آپ سب سے پہلے امام رضا ع کی زیارت کریں

آپ سب سے پہلے امام رضا ع کی زیارت کریں

موسسہ موسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی(ره) شعبہ ارتباط عامہ کی رپورٹ کے مطابق: جس وقت اسمبلی میں ریاستی انجمنوں کا مسئلہ شروع ہو امام (رہ) نے صلاح و مشورہ کرنے کے لئے  حوزہ علمیہ کے اساتید کو جمع کرنے کے علاوہ  ضروری سمجھا کہ مختلف ریاستوں کے علماء کو خط لکھیں تانکہ وہ حوزہ علمیہ قم کی مدد کریں۔ مجھے بھی امام کا حکم ہوا کہ میں مشہد سے زاہدان جا کر وہاں کہ علماء تک امام کا خط پہنچا دیں اور ان سے گزار ش کروں کہ لوگوں کو معاملات کی جانکاری دیں اور اسلام پر ہونے والے مظالم کو بیان کریں۔ میں رات کو دس بجے خدا حافطی کے لئے امام کی خدمت میں پہنچا تاو امام نے خطوط  دیتے ہوے فرمایا: آپ کسی بھی شخص کی ملاقات سے پہلے ثامن الحجج علی بن موسی الرضا ع کی زیارت کا شرف حاصل کریں میری طرف سے ان کی خدمت میں عرض کریں کہ مولا بہت اہم کام اور مسئلہ در پیش ہے میں نے اپنی ذمہ داری سمجھی ور تحریک کا آغاز کیا ہے اگر آپ راضی ہیں تو ہماری تایید کریں۔

 

ای میل کریں