تعلمیی تحقیق نے اسلامی تحریک میں بہت کم عمر گزاری ہے اسلامی انقلاب کی تحریک کا صحیح طور پر تجزیہ کیا جانا چاہیے اسلامی انقلاب مستقبل میں اسلامی تحریکوں کے لئے مثال ہوگا لہذا اس وجہ سے اس انقلاب کا باریکی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
اسلامی عبارات میں انقلاب کے معنی اور مفہوم کو اس مفہوم سے الگ ہونا چاہیے جو عام طور پر لوگوں کے ذہنوں میں ہوتا ہے، اسلامی انقلاب ایک اتفاق نہیں بلکہ مسلسل اور متحرک واقعات کی ایک کڑی ہے یہ انقلاب کوئی حادثہ نہیں ہو سکتا جو ایک دم ختم ہو جاے اس انقلاب کو ایک معیار اور حکمران بننے کے لئے ایک طویل عرصہ یا کئی سال یا شاید ایک نسل یا اس سے بھی زیادہ کا وقت چاہیے۔
ایسی کوئی بھی روایتی اور معمولی حالت نہیں پائی جاتی کہ جس کی طرف اسلامی انقلاب پلٹ جائے، اسلامی انقلاب نےجب اپنے ماحول پر قابو پا لیا تواپنے استحکام اور اپنی معمولی حالت کو تلاش کرے، اورشاید اسے اپنی سرحدوں میں اور بیرونی دنیا کے ساتھ اپنے معاملات میں انقلابی رہنا ہو گا، یہ سارے مسائل اور اس طرح کے دوسرے مسائل پر ہر جگہ مسلمانوں کے درمیان بحث ہونی چاہیے۔