اسلامی انقلاب تمام اسلامی قوموں اور کمزوروں کی عزت اور سربلندی کا سبب بنا اوراسلامی انقلاب نے دنیا کے ظالموں کے خلاف لڑنے کی طاقت دی۔
ایران، اسلام، مسلمانوں اور عربوں کا بہترین حامی ہے۔
دنیا کی قوموں کے درمیان امام خمینی (رح) اور اسلامی ایران کی مقبولیت کی وجہ یہ ہیکہ ایران اور اُس کے راہنما نے امریکہ سے مقابلہ کیا اور اپنے حتمی مقاصد میں قدس کی آزادی کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی ایران کا انقلاب صرف شاہ کے خلاف نہیں تھا بلکہ یہ انقلاب دنیا کی قوموں اور انقلابی لوگوں کے لئے تھا اس انقلاب کو صرف اسلام اور مغربی تمدن کی کامیابی نہیں مان سکتے بلکہ اس انقلاب نے اسلام کی حقیقت کو واضح کیا اور بیہوشی اور ٹہراو سے نکال کر سازندگی اور تاریخ میں اسلام کے اصلی کردار کی طرف رجحان پیدا کیا تھا۔
اسلامی انقلاب ایران نے واضح کر دیا کہ قوم کے ارادوں پر اعتماد کرتے ہوے پیچیدہ ہتھیاروں کی ضرورت نہیں۔