خدا کی عطا

خدا کی عطا

ہر حریت پسند کا نعرہ ہے بس یہی / اک بت شکن کے دل کی صدا انقلاب ہے

ہم پر خدا کی خاص عطا انقلاب ہے

انعام رب ارض و سما انقلاب ہے

ہر حق شناس ماں کی دعا انقلاب ہے

بہنوں کی چادروں کی بقا انقلاب ہے

زندان ظلم و جور و جفا میں پئے حیات

پیغام حریت کا، بنا انقلاب ہے

ہر حریت پسند کا نعرہ ہے بس یہی

اک بت شکن کے دل کی صدا انقلاب ہے

باطل جسے بجھا نہیں پائےگا تا ابد

حقا کہ وہ چراغ ولا انقلاب ہے

ظالم سے کیوں ڈرے گا عزیزی اے دوستو

رستہ مرا، نصاب مرا انقلاب ہے

 

ید اللہ عزیزی – پاکستان

۷ فروری ۲۰۱۸ء

ای میل کریں