اخوت و محبت بھرا استقبال؛ تکفیری سیخ پا

اخوت و محبت بھرا استقبال؛ تکفیری سیخ پا

امام خمینی: قوم پرستی سے زیادہ خطرناک، شیعہ سنّی کے درمیان اختلاف ڈالنا اور فتنہ انگیزی پیدا کرنے والے پروپیگنڈہ کرنا ہے۔

امام خمینی: قوم پرستی سے زیادہ خطرناک، شیعہ سنّی کے درمیان اختلاف ڈالنا اور فتنہ انگیزی پیدا کرنے والے پروپیگنڈہ کرنا ہے۔ [منتخب کلمات، ص۸۶]

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل نے اہلسنت برادران کے جلوس میلاد میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ان علمائے کرام کے ساتھ مل کر ہم نے جو اتحاد و وحدت اور محبت و اخوت کی فضا قائم کی ہے اس کو انشاءاللہ اسی طرح قائم رکھا جائےگا۔

تسنیم کے مطابق، جنڈ شہر میں عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس میں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل علامہ عارف واحدی نے کئی سالوں کے بعد شرکت کی۔

اہلسنت کے بزرگ عالم دین علامہ قاری کرم الہی، خطیب شہرہ آفاق علامہ قاری ابرار حسین قادری، چیئر مین جنڈ حاجی عبد الستار نیازی اور دیگر علمائے کرام، مختلف مسالک کے شرکاء جلوس اور جوانوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا۔

علامہ عارف واحدی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان علمائے کرام کے ساتھ مل کر ہم نے جو اتحاد و وحدت اور محبت و اخوت کی فضا قائم کی اس کو انشاءاللہ اسی طرح قائم رکھا جائےگا، آج عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کے اس جلوس میں علماء کرام اور عاشقان نبوت و ولایت نے جو محبت کا اظہار کیا اس کو کبھی نہیں بھولوں گا، اتحاد اور محبت کی یہ فضائیں ہم پورے ملک میں پھیلا کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت، امت کے تمام مسالک کا متفقہ ایشو ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا، قانون تحفظ ختم نبوت کے خلاف ہر سازش کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

ای میل کریں