امام(رح) جب آدھی رات نماز شب کے لئے اٹھتے تھے تو وضو کے لئے کمرے سے نکلتے وقت پہلے کمرے کے جلائے گئے چھوٹے بلب کو بجھایا کرتے تھے اور اس کے بعد باہر کا بلب جلاتے تھے اور وضو کرنے کے بعد اس کے برعکس عمل انجام دیتے تھے(یعنی پہلے باہر کے بلب کو بجھایا کرتے تھے اور اس کے بعد کمرے کا بلب جلاتے تھے) کہ کہیں ایک لمحہ بھی اضافی بجلی استعمال نہ ہوجائے۔حتی امام (رح) ایک لمحہ بھی ایک ساتھ دو بلب جلانے کے لئے حاضر نہیں ہوتے تھے۔