میں تقریبا آٹھ سال امام(رح) کے فقہ و اصول کے درس خارج میں حاضر ہوا ہوں اور مقررہ وقت میں درس میں حاضر ہو جاتا تھا یہاں تک کہ جب قم کی مسجد سلماسی میں تدریس کرتے تھے تو بعض شاگرد امام(رح) کے درس سے پہلے ایک دوسرے درس میں بھی شرکت کرتے تھے اس لئے امام(رح) کے درس میں تھوڑی دیر سے شامل ہوتے جس کی وجہ سے امام کبھی کبھی ناراضگی کا اظہار کرتے تھے مشھور ہیکہ امام رہ اپنے طالبعلمی کے زمانے میں بہت پابندی کے ساتھ اپنے دروس میں حاضر ہوتے تھے ۔
امام کے معلم اخلاق استاد آیۃ اللہ شاہ آبادی امام(رح) کا پابندی کے ساتھ کلاس میں حاضر ہونے کے بارے میں فرماتے ہیں روح اللہ واقعا روح اللہ ہیں ایک دن بھی ایسا نہیں ہوا کہ کہ روح اللہ میرے بسم اللہ کہنے کے بعد حاضر ہوئے ہوں بلکہ ہمیشہ درس کے لئے میری بسم اللہ کہنے سے پہلے حاضر ہو جاتے تھے۔