یا ماں بچ سکتی ہے یا اس کے شکم میں موجود بچہ!

یا ماں بچ سکتی ہے یا اس کے شکم میں موجود بچہ!

دونوں خدا کے بندے ہیں

مجھے آج تک وہ واقعہ یاد ہے کہ جب میری اٹھارہ سالہ بہن کے بطن میں سات ماہ کا بچہ تھا اور وه موت و حیات کی کشمکش میں تھی۔ اور اس وقت تمام ڈاکٹروں نے کہا کہ یا ماں بچ سکتی ہے یا اس کے شکم میں موجود بچہ! اس وقت سب نے امام (رح) سے کہا کہ وہ اجازت دیں کہ بچہ کو قربان کرکے ماں کو بچالیتے ہیں۔ امام (رح) نے ان سے بڑے اطمینان کے ساتھ کہا:

میرے پاس اس بات کا اختیار نہیں ہے کیونکہ مجھے بچے کے ساتھ بھی اسی قدر محبت ہے جتنی اپنی بیٹی سے، اس لئے کہ یہ دونوں خدا کے بندے ہیں اور دونوں زندہ موجود ہیں۔ لہذا امام (رح) کا یہی عمل موجب بنا کہ ماں اور بچہ دونوں بچ گئے۔

ای میل کریں