امام خمینی(رح) عید غدیر خم کے بارے میں فرماتے ہیں:
عید غدیر کا دن، وہ دن ہے جب مرسل اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ نے حکومت کی ذمہ دار معین و مشخص فرمائی ہے اور آخر تک کےلئے اسلامی حکومت کا نمونہ پیش کردیا ہے ...
ہم سب کا شرعی فریضہ ہےکہ یہ حکومتیں جو اقتدار میں آتی رہی ہیں اور الٰہی آئین اور قانونی ضابطوں کے خلاف آئی ہیں حتی خود ان کے قوانین کے خلاف آئی ہیں، ہم سب کا فریضہ ہےکہ ان کے خلاف قیام کریں، ہر شخص جس مقدار میں بھی ہوسکتا ہے، ان کی مخالفت اور ان سے مقابلہ کرے اور آج کوئی بھی عذر قابل قبول نہیں ہے۔
(صحیفہ امام، ج5 ، ص 28)
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای رہبر معظم انقلاب:
اسلامی مذاہب کے تمام پیرو کار غدیر کے اصل واقعہ اور پیغمبر اسلام (ص) کی اس حدیث شریف یعنی " من کنت مولاه فهذا علی مولاه " کو مانتے اور اس پر ایمان رکهتے ہیں اور انهیں اس حدیث اور اس واقعہ کے بارے میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں ہے ...
غدیر خم کے واقعہ کے بارے میں شیعوں کی مضبوط، ٹهوس اور قطعی دلائل اور براہین کی جگہ، علمی محافل میں ہے اور اس مسئلہ کے ذریعہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے اور اس مسئلہ کا عام مسلمانوں کے درمیان منفی اثر نہیں ہونا چاہیے۔
(دفتر رہبر معظم انقلاب کی خبری ویب سائٹ)