اسٹریلیا کے دارالحکومہ سیڈنی کے سنی مفتی شیخ تاج الدین الھلالی نے ایران کے شہر اراک میں " امام خمینی اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار میں اسلامی مذاہب کی تقریب" کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران میں اسلامی انقلاب کیوں کامیاب ہوا؟ جبکہ دنیا میں اس سے قبل و بعد بہت سے سارے انقلاب ناکام ہوئے۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ امام خمینی کا رابطہ آسمان سے تھا۔ انہوں نے دنیا کو طلاق دے دیا تھا اور وہ اس آیت " فاسئلو اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون" کے مصداق تھے۔
الہلالی نے مزید کہا: امام خمینی نے بغیر کسی تعصب اور قوم پرستی کے اسلام، مسلمین اور اسلامی وحدت کےلئے جد و جہد کی اور اسلامی وحدت کے میدان میں امام خمینی کا سب سے پہلا اقدام یہ تھا کہ انہوں نے تمام مسلمانوں کے اتحاد کو ضروری جانتے ہوئے فرمایا: آج تہران کل فلسطین! آپ نے شیطان اکبر امریکہ اور اسرائیل کو ایران سے باہر کیا۔
روحانی صدر جمہوریہ ایران: ہمیں امام راحل (رح) کے افکار کی طرف ایک بعدی شکل اور صرف ذاتی مفادات کی حد تک رجوع نہیں کرنی چاہیئے، بلکہ امام کا سارا کلام اور راہ ہمارے لئے ہدایت گر اور مشعل راہ ہے، اگر ہم صداقت اور سچائی کے ساتھ دیکھیں۔
اس سال ہم نے امام خمینی(رح) کے بہترین اور قریب ترین ساتھیوں میں سے ایک؛ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی جیسی شخصیت کو کھودیا اور یہ داغ انقلاب اور عوام کے دل پر بہت بڑا صدمہ ہے جو ان کےلئے لاکھوں انسانوں کا دل تڑپ رہا ہے۔
سید حسن خمینی: ہاشمی امام سے اس طرح محبت کرتے تھے جس طرح ایک بیٹا اپنے شفیق اور مہربان باپ سے کرتا ہے تاہم ان کی محبت کا یہ والہانہ انداز بہت گہرا تھا اور وہ امام کو اپنے لئے ایک مکتب فکر کے عنوان سے دیکھتے تھے کہ جس کے اصولوں پر بھروسہ کرنا ضروری تھا اور انہی اصولوں کے تناظر میں آج ہمیں فکری راستہ ہموار کرتے ہوئے اپنے سوالات کا جواب تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔