ہم سب کو یہ واقعہ یاد ہے کہ جب بنی صدر نے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد کو اپنے مکر و فریب میں لے لیا، اور وه یه سوچ رہا تھا که اب اسے عوام کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ اب دن کچھ دیہاتی علاقوں کے علماء اور امام جمعہ مختلف جگہوں سے اکٹھے ہو کر امام (رح) کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب یہ لوگ امام (رح) سے مل کر باہر نکلے تو بہت خوش خوش دکھائی دے رہے تھے، ہم نے بھی پوچھا: آخر کیا ہوا ہے کہ تم اس قدر خوش خوش باہر نکلے ہو؟ انہوں نے کہا: امام (رح) نے فرمایا ہے کہ ابھی تک حجت شرعی تمام نہیں ہوئی، اور جب حجت تمام هوگئی تو آپ دیکھنا کہ میں ایک لمحہ بھی انتظار نہیں کروں گا اور بنی صدر کو معزول کرنے میں مجھے ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔