امام خمینی کا دل ڈھرکتا تھا، لیکن دماغ کام نہیں کر رہا تھا۔
ہسپتال اور وہاں سے مجلس شورائے اسلامی [پارلیمنٹ] پہنچا؛ اب مجھ سے اضطراب چھپایا نہیں جا سکتا تھا۔
ملک ابھی جنگی حالت میں تھا، قیادت کی خلا اور مرکز میں عدم تعادل کے پیش نظر، امکان تھا کہ دشمن پھر سے وسیع پیمانے پر حملہ کرے۔
سید احمد آقا نے ۳ بجھے دوپہر، اطلاع دی کہ امام کی طبیعت انتہائی نازک ہے، جلد خود کو جماران پہنچنے کو کہا اور میں بالفور جماران پہنچا۔
امام بڑی مشکل سے سانس لے رہے تھے؛ صرف ایک مرتبہ آنکھ کھولا اور پھر بند کیا۔ رات ۱۰:۲۰ تک ہی حالت تھی، لیکن بہت جلد، یہ حالت بھی ختم ہوگئی۔
رحلت کی خبر نشر کرنے کی کیفیت، ملکی پروگرام اور رہبر کے انتخاب کے بارے میں مشورہ کیا گیا۔ خبرگان رہبری کے اعضاء، بلایا گیا؛ طے پایا کہ وفات کی خبر قیادت کے انتخاب کے بعد پر چھوڑا جائے۔
فراق کی خبر فاش ہوتے ہی ملک بھر ماتم زدہ لوگ سڑکوں پر نکلیں؛ سر و سینوں پر پیٹھتے روتے تھیں اور اماما، الوداع الوداع کہتے تھیں۔