پاوں کی طرف نہیں جاتے تھے

پاوں کی طرف نہیں جاتے تھے

امام کیوں حضرت امام حسین(ع) کے پاوں کی طرف نہیں جاتے

امام خمینی رہ جب بھی حرم امام حسین (ع) میں مشرف ہوتے تھے امام حسین (ع) کی قبر مبارک کے پاوں کی طرف نہیں جاتے تھے کیونکہ اس طرف حضرت علی اکبر (ع) کی قبر مبارک ہے امام شہدا کی قبور پر پاوں نہیں رکھتے تھے ہم پہلے امام کے اس عمل کی دلیل نہیں سمجھ پائے تھے کہ امام کیوں حضرت امام حسین کے پاوں کی طرف نہیں جاتے۔

نجف میں بھی اس طرح کی روایت ہے حضرت امیرالمومنین  (ع) کے سرہانے امام حسین (ع ) کا سر مبارک دفن ہے لہذا امام رہ اس روایت کی بناپر حضرت امیرالمونین کی قبر مبارک کے سرہانے نہیں جاتے تھے اور چکر لگاتے تھے یہ عمل میں نے امام رہ کے علاوہ کسی اور کو انجام دیتے ہوے نہیں دیکھا۔


 

ای میل کریں