امام خمینی(رح)، دیگر جید اور بزرگ علماء کے مطابق، سیر و سلوک میں اعلی مقام کا مالک تھے۔
ایرنا کے مطابق، امام راحل کی ملکوتی عروج کی برسی کے موقع پر غلام رضا شمس نے کہا:
امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی ممتاز شخصیت اور اعلی پہلو میں سے آپ کی عرفانی اور سیر و سلوک کے پہلو تھا جو کہ آپ ہی کے مکتوبات، کلمات اور خطابات میں واضح طور سے مشہود ہے اور اس حوالے سے آپ کے بلند و بالا افکار نے سب کو وادی حیرت میں ڈوبو دیا ہے یہاں تک کہ اس میدان کے سب بزرگوں نے اقرار کیا ہےکہ عصر حاضر کا عظیم المرتبت اور ممتاز عارف، آپ ہی ہیں۔
شمس صاحب نے ادامہ دیا:
امام علیہ الرحمہ کی یہ خصوصیت، آپ کی دیگر تمام خصوصیات، فقاہت اور زعامت جیسے امور پر فائق اور برتر رہی ہے حتی کہ تاریخ کے عظیم ترین انقلابات کی قیادت پر بھی غلبہ رکھتی ہے۔
انہوں نے اضافہ کیا: حقیقت یہ ہےکہ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ ایک خاص نظریاتی عرفان سے تعلق رکھنے کے ساتھ ساتھ، عملی سیر و سلوک کے میدان میں بھی آپ خود نو بنیاد اور ممتاز مکتب فکر کے بانی طور سے پہچانا جاتے تھے یہاں تک کہ اطمینان کے ساتھ ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ سے پہلے کوئی اس منظر سے اس راہ میں قدم نہیں رکھتا تھا۔
بروجرد ڈپٹی ایجوکیشن ریسرچ ادارے کے نائب نے کہا: جید اور بزرگ دینی علما کے مطابق، امام خمینی علیہ الرحمہ عملی اور طریقت کے پہلووں میں دیگر تمام بزرگ عرفاء سے بہت ہی برتر اور اعلی مقام کا مالک تھے۔