انسانی ذہن قاصر

انسانی ذہن قاصر

مضمون نگار صحافی فہمی ہویدیٰ

امام خمینی کی کامیابیوں اور کامرانیوں کو بیان کرنے سے انسانی ذہن قاصر ہے لیکن ملت ایران کو دوبارہ خود اعتمادی عطا کرنا اور اس کے مذہبی اور دینی تشخص کے خلاف دشمنیوں کا خاتمہ کرنا جس کی اہمیت گزشتہ حکومت گھٹانے کے درپئے تھی، آپ ہی کے عظیم کارنامے میں شمار ہوتا ہے۔

انھوں نے دین قوموں کےلئے افیم اور کاہلی کا سبب والی بات پر خط بطلان کھینچا اور ثابت کیا کہ اگر دین سے صحیح استفادہ کیا جائے تو یہ قوموں کو بیدار کرنے کا بہت ہی مؤثر اور فعال ذریعہ ہے۔

خمینی نے مستضعفین کی کامیابی اور اسلام کے اہم مواقف کو آگے بڑھانے کی زمین ہموار کی۔ اسی کےساتھ آپ نے استکباری طاقتوں کے مقابلے میں پوری طاقت سے ڈٹ گئے اور ان کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہے۔

ای میل کریں