شہید آیت اللہ شیخ مرتضی مطہری نقل فرماتے تھے:
ایک وقت، مجھے نجف اشرف اور مولا امیرالمومنین علی علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوگئی تھی؛ زیارت کے بعد، حضرت امام روح اللہ سے بھی ملاقات کی توفیق حاصل ہوئی اور جب وطن واپس آیا تو دوستوں نے سوال کیا: حضرت امام کو کیسے اور کس حال میں پایا؟
میں نے کہا: چار ایمان آپ میں مضبوط پایا؛
ایک: آمن بـربه؛ اللہ پر بھروسہ اور راسخ ایمان میں، دیکھا؛
دو: آمن بـسبیله؛ اپنی سیدھی راہ پر راسخ اور مطمئن ایمان رکہتے تھے؛
سہ: آمن بـهدفه؛ اس راہ سے ہدف تک وصول پر ایمان رکہتے تھے؛
چار: آمن بـقومه؛ اپنی راہ اور ہدف کے حصول کےلئے اپنی قوم کے تعاون اور پشت پناہی پر بھی ایمان رکہتے تھے۔
جی ہاں! اس دیدار میں، میں نے اس مرد خدا کو اس کمالات میں پایا تو اس لئے یقینا فتح و ظفر حضرت امام اور ایرانی عوام کے ساتھ قرین ہوگی؛ انشاءاللہ۔