اللہ پر ایمان، روح اللہ پر اعتماد

اللہ پر ایمان، روح اللہ پر اعتماد

اس عظیم معرکے میں عظیم الشان ملت ایران اور مسلح فورسز نے اللہ پر ایمان اور توکل نیز روح اللہ پر اعتماد کرتے ہوئے قیام کیا اور فتح حاصل کر لی۔

اس عظیم معرکے میں عظیم الشان ملت ایران اور مسلح فورسز نے اللہ پر ایمان اور توکل نیز روح اللہ پر اعتماد کرتے ہوئے قیام کیا اور فتح حاصل کر لی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایمانی و عقیدتی، علمی و فنی، ادارہ جاتی اور ڈسپلن سے متعلق آمادگی میں روز افزوں اضافے اور مقدس دفاع کے تجربات نئی نسل کے فوجیوں کو منتقل کئے جانے کی ضرورت پر زور دےکر کہا: آج ملت ایران اسلام، خود مختاری، اپنے اعلی اقدار اور دین خدا کی حکمرانی کے اپنے موقف پر کاربند رہنے کی وجہ سے دشمنوں کے ایک وسیع محاذ کا سامنا کر رہی ہے، چنانچہ ملک کی مسلح فورسز کو چاہئے کہ ضرورت کے وقت اپنا کردار ادا کرنے کےلئے ہمیشہ خود کو تیار رکھیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے نوجوان، مومن اور کارساز فورسز کو ملک کا بہت بڑا اور حقیقی سرمایہ قرار دیتے ہوئے مقدس دفاع کے دور کا حوالہ دیا اور فرمایا: مقدس دفاع کا زمانہ بہت سخت آزمائش کا زمانہ تھا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا جوہر آشکارا ہوا اور فوجی اہلکاروں کے ہاتھوں بڑے نمایاں اور درخشاں کارنامے انجام پائے۔

آپ نے فرمایا: آٹھ سالہ جنگ در حقیقت ایک بین الاقوامی جنگ اور ملت ایران کے انقلاب اور اسلامی نظام، نیز اقدار، تشخص اور سرحدوں پر دنیا کی تمام بڑی طاقتوں اور علاقے اور دنیا میں ان طاقتوں کے آلہ کاروں کا حملہ تھا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس قیامت کبری اور عظیم معرکے میں عظیم الشان ملت ایران اور مسلح فورسز نے اللہ پر ایمان اور توکل نیز روح اللہ (امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ) پر اعتماد کرتے ہوئے اللہ کےلئے قیام کیا اور تمام طاقتوں پر غلبہ حاصل کر لیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: آج دوست و دشمن سمیت ساری دنیا دل و زبان سے ملت ایران کی قوت، شجاعت، عظمت اور فراست کی معترف ہے۔

ماخذ: http://urdu.khamenei.ir/  28-08-2016

 

خبررساں سائٹ برائے دفتر حفظ و نشرآثار آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مطابق، رہبر معظم نے  04-10-2016 کی تقریر میں فرمایا: پولیس فورس کی توانائیاں اور مستعدی اور اس محکمے کے اہلکاروں کا عزم و ایمان روز بروز بڑھتا رہنا چاہئے۔

رہبر انقلاب نے قرآن سے حوالہ دیتے ہوئے تحفظ اور سلامتی کو مومنین کے ایمان میں اضافے کا باعث قرار دیا اور فرمایا: ملکی سلامتی کا ایک اہم ستون، محکمہ پولیس ہے۔ البتہ یہ عظیم ستون ایسی افرادی قوت پر استوار ہے جس میں اکثریت شریف، کارآمد اور محنت کش افراد کی ہے اور ضرورت اس بات کی ہےکہ ان اہلکاروں کے عزم و ایمان اور جوش و جذبے کو مزید تقویت پہنچائی جائے۔ 
اس ملاقات سے قبل حاضرین نے رہبر انقلاب اسلامی کی اقتدا میں نماز ظہرین ادا کی۔ 

ای میل کریں