امام(رح) کی وقت شناسی کے بارے میں، جناب مرتاضی جو آپ کے محافظین میں سے ہیں، کہتے ہیں
ٹھیک آٹھ بجے امام کے کمرے سے گھنٹی کی آواز آتی تھی، آواز آتے ہی چند افراد، آفس کے حساب و کتاب کرنے اور چند ڈاکٹرز بھی امام کی جسمانی صحت کے کنٹرول کےلئے امام کے کمرے میں داخل ہوتے تھے اور اسی وقت خبروں کے مارچ اور آٹھ بجنے کی آواز ریڈو سے گھر میں گونجتی تھی، پروگرام کا یہ شیڈول ہر روز تکرار ہوتا تھا۔
یہ موضوع امام کی وقت شناسی اور ٹائم کے متعلق امام کی باریک بینی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس کے بعد امام کی لوگوں کے ساتھ ملاقات کا وقت تھا، جب ہم لوگوں کو لائیں میں کھڑے کرکے باری باری کمرے میں بہیجتے تھے، ہمارے سامنے یہ منظر تھا کہ کچھ لوگ آنسو بہا رہے ہیں، کچھ حیران و پریشان کھڑے امام (رح) کو دیکھ رہے ہیں اور عشق و محبت سے بھرپور منظر کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔
ماخذ: فردا ویب سائٹ