آج ۱۲ بہمن ماہ کے دن، عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی افتتاحی تقریبات، حرم امام خمینی(رح) میں وطنی اٹارنی جنرل کی تقریر کے ساتھ، منعقد کیا گیا۔
آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ کے مطابق، ایام اللہ، عشرہ فجر کی افتتاحی تقریب، ۱۲ویں بہمن ماہ کے دن جو انقلاب اسلامی کے مطلع الفجر اور امام خمینی(رح) کا فاتحانہ وطن واپسی کی سالگرہ کا دن ہے، جناب حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، وطنی اٹارنی جنرل، محسن صباغ، صوبہ تہران میں عشرہ فجر انقلاب اسلامی کمیٹی کے سربراہ اور مرکزی کمیٹی کے صدر سمیت مختلف طبقات سے وابستہ لوگوں کے پر جوش وجذبہ کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال جاری میں امام خمینی(رح) کی اسلامی سرزمین میں تاریخی آمد کی تقریبات، گزشتہ سالوں کے بہ نسبت، زیادہ تر شاندار اور عظمت کے ساتھ، ۱۲ بہمن ماہ، ٹھیک ۹:۳۳ بجے پیر کے روز، مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں، شہدائے عظام کے گھرانہ والے اور ملکی سول اور فوجی حکام کی موجودگی میں، امام خمینی(رح) کے حرم مقدس میں منعقد ہوا۔
فوجی رزم نوازان گروپ نے انقلابی گیتوں کا نفاذ، نیــز یکصدا اور ہمخوانی ترانوں کا اجرا بین الاقوامی محراب گروپ نے پیش کیں۔ امام خمینی(رح) کے ضریح مطہر کی غبار روبی اور گل افشانی کی تقریب، نیــز امام(رح) اور امت امام(رح) کے حضور خاندان شہدا کا پیغام کی قرائت، شہید داریوش رضائی نژاد جو ایرانی جوہری شہیدوں میں سے ایک ہے، کی اہلیہ نے پڑھ کر سنانا، اس شاندار عوامی تقریبات کے اہم پروگراموں میں شامل تھیں۔
اسی طرح ایک خاص پروگرام اس تاریخی مکان پر اجرا ہوا جہاں سنہ ۵۷، بہشت زہراء(س) میں امام(رح) جلوس فرما تھے، ساتھ میں انقلاب اسلامی کے شہدا کی تجلیل وتعظیم بھی کی گئی۔
ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ