امام بحر تھا ، طوفان تھا ، کنارا تھا
امام وحدتِ ملّت کا اِستعارہ تھا
امام قہر الٰہی تھا ظالموں کے لیے
امام مشرق انسانیت کا مہرِ مُنیر
امام قلبِ ستمدیدہ کا سہارا تھا
امام عالمِ اسلام کا ستارہ تھا
جہانِ کفر کے گلہائے کاغذی کے لئے
امام شعلۂ جوّالہ تھا ، شرارا تھا
نجاتِ ملتِ مظلوم کے لئے اُس کو
خدانے کشورِ ایران میں اُتارا تھا
معین نظامی (پاکستان)