امام خمینی(رح) کے بسیجی افکار کی برکات سے، عراقی حشد الشعبی کی پیدائش

امام خمینی(رح) کے بسیجی افکار کی برکات سے، عراقی حشد الشعبی کی پیدائش

الکعبی کا کہنا تھا: امام خمینی(رح) کی معنوی اور آئندہ نگر سوچ تھی جو آج عراقی عوام نے "حشد الشعبی" کے نام سے بسیج اور رضاکار فورس تشکیل دی اور امام(رح) کے بیان کردہ افکار کی راہ پر گامزن ہے۔

عراقی اسلامی تحریک مزاحمت النجباء کے سیکرٹری جنرل نے معصومہ قم میں عالی قدر مراجع عظام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے بعد آج آستان مقدس امام خمینی(رح) میں حاضری دے کر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپ کے مقدس اہداف عالیہ کے ساتھ تجدید عہد کی۔

حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ اكرم الكعبی نے آستان مقدس امام خمینی(رح) کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں، امام راحل(رح) کو بسیجی تفکر کا خالق ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:

امام خمینی(رح) نہ صرف انقلاب اسلامی ایران کے قائد تھے بلکہ آپ رحمت اللہ علیہ، ایسے عظیم اور عالی افکار کے مالک تھے جو دنیا کے گوشہ گوشہ میں یہ فکر مقدس شائع ہوئی ہے۔

حجت الاسلام نے وضاحت کی کہ جہاں بسیجی تفکر عملی میدان میں تشکیل اور عروج پیدا کی اور اس کے نتیجے میں اسلامی بیداری کا باعث بنـا، اسلامی ملک، عراق ہے جہاں عراقی جوانوں نے صدامی حکومت کی سرنگونی کے بعد، امام خمینی(رح) اور اسلامی انقلاب کے مقدس افکار سے سبق لیتے ہوئے، مزاحمتی اور بسیجی قوت کی تشکیل کی طرف متوجہ ہوئے۔

الکعبی کا کہنا تھا: امام خمینی(رح) کی معنوی اور آئندہ نگر سوچ تھی جو آج عراقی عوام نے "حشد الشعبی" کے نام سے بسیج اور رضاکار فورس تشکیل دی اور امام(رح) کے بیان کردہ افکار کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہی جذبات اور رضاکارانہ قوت یعنی بسیج، عالمی مصلح اور منجی بشریت، حضرت امام زمانہ(عج) کے قیام سے متصل ہوجائے، انشاء اللہ تعالی۔

عراقی اسلامی تحریک مزاحمت النجباء کے سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے، دنیا میں تحریک انقلاب اسلامی کا معجزانہ حرکت کی جانب اشارہ کرکے اضافہ کیا:

آج ہم دیکھتے ہیں کہ مستضعفین عالم، عراق، شام، فلسطین، یمن، بحرین اور دیگر مستضعف ممالک میں اسی بسیج میں بھرپور انداز شریک ہوتے ہیں، پس انقلاب اسلامی کی حمایت اور پاسبانی درحقیقت تمام مستضعفین عالم کی حمایت ہے اور ہم نے اس حقیقت کو امام خمینی(رح) کی انقلابی ثقافت سے دریافت کی ہیں۔

اسی طرح حجت الاسلام الکعبی نے شام اور عراق میں اسلامی مزاحمت کے متعلق ایران اسلامی کا کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا: واضح بات ہے کہ شام اور عراق میں ملعون تکفیری داعش، مغربی سامراج اور آل سعود، ترکیہ اور بعض دیگر ممالک کے کٹھ پتلے ہیں اور انہیں کی حمایت اور پشت پناہی میں ان ملکوں کے مظلوم عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کر رہے ہیں۔ لیکن ہم سب امام خمینی(رح) کے پیروکار بسیجی اور آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اوامر کا تابع ہیں اور استکبار کے خلاف اسلامی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ تعالی۔

 

ماخذ: آستان مقدس امام خمینی(رح) ویب سائٹ

ای میل کریں