آقائے پسندیدہ کہتے تھے کہ امام ؒ جوانی کے دوران شہر خمین میں دوڑ کے مقابلوں میں فرسٹ آتے تھے۔ ۸، ۹ سال کی عمر میں اپنے ہم سن دوستوں میں سب سے زیادہ جمپ لگاتے تھے کہ ایک دفعہ ان کے پاؤں میں چوٹ آ گئی تھی۔ امام کے لڑکپن کے دوستوں میں سے ایک صاحب کا کہنا تھا کہ خمین میں سبزی کاران کے محلے میں ، امام ؒکے ڈر سے کسی بچے کے اندر گالی دینے یا بری بات کرنے کی جرأت تک نہیں ہوتی تھی۔