امور کسی اور کے ہاتھ میں ہے

امور کسی اور کے ہاتھ میں ہے

یادگار امام جناب سید حسن خمینی نے آیت اللہ شیخ حسن صانعی کی زبانی، نقل کرتے ہوئے کہا: ایک دفعہ سنہ ۱۳۴۲ھ،ش کے بعد امام کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ تہران میں ایک شخص کی مرجعیت کے حوالے سے دستخط جمع آوری کررہے ہیں۔

امام نے فرمایا: جی! اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ وہ صلاحیت اور شانیت رکھتے ہیں۔

میں نے عرض کیا: نہیں آغا! اس شخص کی شخصیت کو ثابت کرنا مراد نہیں ہے بلکہ آپ کو نفی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امام نے فرمایا: اب تو عوام نے مجھے قبول کرکے یہ بات ثابت ہوچکی ہے۔

آیت اللہ صانعی کے بقول، سالوں گزرنے کے بعد، نجف اشرف میں امام کے حضور شرفیاب ہوا۔

آپ نے فرمایا: سنہ ۱۳۴۳ھ،ش میں قیدی بننے کے بعد، آپ کی یاد آئی!

میں نے شکریہ کہہ کر عرض کیا: کیوں آغا ؟!

امام خمینی نے فرمایا: اس دن کو یاد کرلیجئے کہ جب میں نے آپ سے کہا تھا کہ "اب تو عوام، مجھے قبول کرکے یہ بات [مرجعیت] ثابت ہوچکی ہے"! لیکن اللہ نے مجھے قیدخانہ اور جلاوطنی کی سختیاں چکانے کے بعد، سمجھایا کہ امور اور اسباب، کس کے ہاتھ میں ہے!

 

ماخذ: انتخاب ویب سائٹ

ای میل کریں