امام خمینی ؒکی آخری رات اور دوسری راتوں کے درمیان کیفیت کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں تھا، بلکہ حقیقت میں (ڈاکٹروں کی تشخیص دینے سے پہلے) امام خود جانتے تھے کہ آپ کی عمر پوری ہوچکی ہے اور یہ راستہ اب دوبارہ گھر جانے کا نہیں رہا ہے۔ اس کے باوجود امام کے وجود شریف میں خوف ووحشت یا اضطراب کی کوئی کیفیت نہیں تھی۔