امریکی جاسوسوں کے اڈے پر قبضے کے وقت اکثر ذمہ داران حکومت مخالف تھے اور آئے دن ایک نیا مسئلہ پیش کرتے تھے۔ ایک کہتا تھا کہ امریکہ کے خلاف کوئی بھی لڑنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ دوسرا کہتا تھا کہ امریکہ نے ملک میں اپنی فوج اتار دی ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ امریکی بیڑا آ چکا ہے۔ لیکن امام ؒ نے فرمایا: ’’امریکہ کوئی غلطی نہیں کرسکتا‘‘ اسی لئے جب ایک انقلابی شخصیت نے امریکی سازشوں کے بارے میں امام کے سامنے گلہ وشکوہ کیا تو امام نے آرام سے اس کے سینے پہ اپنا ہاتھ مار کر فرمایا: ’’تم کیوں ڈرتے ہو؟ کچھ بھی نہیں ہوگا‘‘۔