تبلیغ دین کا مقصد بغیر کسی زیادتی کے، لوگوں کو دینـــدار بنانا ہے

تبلیغ دین کا مقصد بغیر کسی زیادتی کے، لوگوں کو دینـــدار بنانا ہے

امام خمینی(رح): اسلام ناب محمدی(ص) اور اسلام امریکی دو الگ بلکہ متضاد اسلام ہے۔

جماران کے مطابق: حجت الاسلام والمسلمین سعیدی کا کہنا تھا: عصر حاضر میں ولایت فقیہ کے محور پر امام خمینی(رح) نے دینی حکومت کی سنگ بنیاد رکھی ہے، اسی لئے ہم اور آپ محترم بسیجی طلاب کے ذمہ پر اسی موضوع سے مناسب، خاص تکالیف عائد ہوتی ہیں۔

سعیدی نے مزید کہا: حالیہ دوران میں علمائے دین کے ذمہ، فقہ امام جعفر الصادق علیہ السلام کے زیر سایہ، تشیع اثنی عشری کے نافذ نگاہ سے، حقیقی اسلام محمدی(ص) کے قوانین وقواعد کا اجرا کرنا ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا: امام خمینی(رح) نے اسلام ناب محمدی(ص) کا علم اٹھایا اور اس مفہوم میں فرمایا: آجکل جو ہر طرف سے اسلام کے نام پر مختلف رویے اور بعض ناپاک طور وطریقے استعمال کرکے اسلام محمدی(ص) کے چہرہ پر سیاہ دھبہ لگانے کے درپے ہے، وہ درحقیقت امریکی اسلام ہے، اسلام سرمایہ داری ہے۔

جی ہاں! امام نے واضح طورپر، اسلام ناب محمدی(ص) اور اسلام امریکی کے عنوان سے دو الگ بلکہ متضاد اسلام کو عالم اسلام اور مسلمانوں کے حضور پیش کرکے راہ صواب اور راہ خطا کی طرف چراغ ہدایت کے انوار روشن فرمایا کہ اللہ تعالی بھی فرماتا ہے: وَ هَدَيْناهُ النَّجْدَيْنِ۔

حجت الاسلام سعیدی نے مزید کہا: عصر حاضر میں، رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے دور میں ہم تین جعلی اسلام اور ناپاک عزائم کے حامل اسلام سے روبرو ہیں جو ہماری ذمہ داری کو مزید بڑھا دیتی ہے:

ظالم اور سفاک آل سعود کی قیادت میں پروان چڑھنے والا تکفیری اسلام جو ہم وہابیت کے نام سے جانتے ہیں۔ وہ، ہر وہ کلمہ گو کہ اسلام کے دائرے سے خارج کردیتا ہے جو وہابی مسلک وفکر سے تعلق نہ رکھتا ہو یعنی وہابیت ہی اسلام ہے اور دیگر فرق اسلامی کو وہ کافر سمجھتا ہے اور واجب القتل!!

دوسری طرف، سیکولر ازم اسلام ہے جو ہر طرح کے افکار اور کردار والوں کے ساتھ سازش کیلئے بیٹھتا ہے، چاہے وہ اسلام محمدی(ص) سے بھی متصادم اور مسلم امہ کے مفادات کے خلاف کیوں نہ ہو!! ترکی نظام حکومت اس کا مصداق ہے۔ ایک طرف داعش دوسری طرف غاصب صیہونی حکومت سے سمجھوتہ کرتا ہے تو تیسری کی طرف اسلام کا دعویدار بھی ہے!!

اب رہا شیعی ایک گروپ کا اسلام جس کا محرک اور چلانے والا استعمار پیر، لندن ہے اور وہ ہر وہ بات زبان پر لاتا ہے جو امت مسلمہ کے مابین نزاع اور افتراق کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ دلیل کے عنوان سے دوسرے مکاتب فکر کو، ان کے معتقدات ومقدسات کی توہین بلکہ نازیبا الفاظ سے مخاطب ہوتا ہے جو قرآنی روش تبلیغ کے برخلاف ہے:

ادعُ إِلىٰ سَبيلِ رَبِّكَ بِالحِكمَةِ وَالمَوعِظَةِ الحَسَنَةِ ۖ وَجادِلهُم بِالَّتي هِيَ أَحسَنُ

دین کی تبلیغ کا مقصد لوگوں کو دین کی طرف جذب کرنا ہے نہ کہ دوسرے مکاتب فکر کی توہین کرنا۔ یہی بات دینی طلباء اور صنف روحانیت کے وظیفے کو بھاری اور سنگین بناتی ہے۔

یہاں امام خمینی(رح) کی فرمایش کی طرف آپ کی توجہ مبذول چاھتا ہوں:

حقیقی اسلام وہی ہے جو صدر اسلام سے آج تک فقہا اور علماء کے پاس ہے... قرآن، احادیث اور فقہی کتب کی شکل میں خالص اسلام موجود ہے۔

میں خداوند عالم سے آپ سب کے لیے صحت و سلامتی نیــز توفیقات کا طلبگار ہوں۔

 

ماخذ: جماران خبررسان ویب سائٹ

ای میل کریں