آج کے بعد دنیا گلستانِ خمینی کی بہاروں کا نظارہ کرے گی

آج کے بعد دنیا گلستانِ خمینی کی بہاروں کا نظارہ کرے گی

اسلام اپنی عقلی، منطقی اور فطری بنیادوں کی وجہ سے خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ دور درحقیقت امام خمینی(رہ) کا دور ہے، الہی و روحانیت و معنویت کے غلبے کا دور ہے۔

قم سے ایک شخص لوگوں کو حق کی طرف دعوت دے گا اور ایک جماعت اس کے ساتھ قیام کرے گی، جو لوہے کی مانند مضبوط ہوگی اور خوفناک طوفان بھی انھیں اپنی جگہ سے نہیں ہلا پائیں گے، یہ لوگ جنگ سے نہیں ڈریں گے اور خوف و ہراس کا احساس نہیں کریں گے۔ انھیں خدا پر توکل اور بھروسہ ہوگا اور آخر کار کامیابی صاحبان تقویٰ ہی کے نصیب میں ہے۔

امام موسٰی کاظم۔ بحارالانوار ج 60 ص 216

وہ تھے مرد خدا "بت شکن زمان" فرزند زہرا(س)، روح اللہ خمینی(رہ)۔

امام خمینی(رہ) نے مسلمانوں کو اپنا کھویا ہوا وقار اور لُٹی ہوئی آبرو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے جھنجھوڑا۔ خمینی(رہ) اقبال کا خواب تھے، خمینی(رہ) شب ظلمت میں امید کی کرن ہیں۔

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ساتھ ہی امام خمینی(رہ) کی الہی اور معنوی آواز پوری دنیا میں گونج اٹھی، آپ نے خالص محمدی(ص) اسلام کی تعلیمات پر تکیہ کرکے عصر حاضر کے سماجی، سیاسی اور ثقافتی روابط کو خاطر خواہ حد تک بدل دیا، امام خمینی(رہ) نے عین اسی وقت جب اسلام کو سیاست اور نظام حکومت سے جدا کرنے کی تیاری مکمل ہوچکی تھی، اسی وقت روح اللہ خمینی(رہ) نے عالم اسلام کو نئی زندگی بخشی۔

اسلامی انقلاب کی کامیابی نے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی، امام راحل(رہ) نے عالم اسلام کو ایک نئی تشکیل دی اور دنیا کو اپنے منفرد کردار سے حیران کردیا۔ آج سامراج ایران کے خلاف پابندیاں عائد کر رہا ہے، انقلاب سے لیکر آج تک پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ایران تمام پابندیوں کے باوجود ترقی و سربلندیوں کی راہ پر گامزن ہے، یہ سب امام خمینی(رہ) کی دین ہے۔

امام خمینی (رہ) نے جو عالم اسلام کو نئی تشکیل دی، مشرق سے لیکر مغرب تک اسلام اپنی عقلی، منطقی اور فطری بنیادوں ک0ی وجہ سے خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ دور درحقیقت امام خمینی(رہ) کا دور ہے، دنیا میں فکر خمینی(رہ) کو احیاء کرنے کا دور ہے، الہی و روحانیت و معنویت کے غلبے کا دور ہے، بقول رہبر معظم سید علی خامنہ ای: "آج کے بعد دنیا گلستانِ خمینی کی بہاروں کا نظارہ کرے گی۔"

حوالہ: اسلام ٹائمز سے اقتباس

ای میل کریں