منافقوں  نے تمہیں  دھوکہ دیا ہے

منافقوں نے تمہیں دھوکہ دیا ہے

جس سفر میں ارادہ تھا کہ نجف میں امام خمینی (ره) سے ملاقات کروں ، میں اسی سلسلے میں ایک دوست سے ملا

جس سفر میں  ارادہ تھا کہ نجف میں  امام خمینی  ؒ سے ملاقات کروں ، میں  اسی سلسلے میں  ایک دوست سے ملا۔ انہوں  نے مجھ سے کہا کہ امام سے کہو کہ مجاہدین خلق کی جلد سے جلد حمایت وتائید کریں ، کیونکہ اس میں  تاخیر ہوجائے گی تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔ میں  نے امام  ؒ کی خدمت میں  یہ بات عرض کی۔ امام خمینی  ؒ نے فرمایا: ’’بعض علماء ۔۔۔ اور مطہری نے بھی ان کے دفاع کے بارے میں  کہا ہے۔ لیکن آپ لوگ اس بات کو سمجھ نہیں  رہے ہیں ۔ انہوں  نے تمہیں  فریب دیا ہے۔ یہ لوگ ہمارے اسلام کے معتقد نہیں  ہیں ۔ ملک سے باہر مقیم دوستوں  نے بھی اس معاملے میں  مجھ پہ دباؤ ڈالا ہے۔ لیکن ان کو بھی دھوکہ ہوا ہے‘‘۔

ای میل کریں