اللہ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور مومنین کے دلوں میں سکون

اللہ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور مومنین کے دلوں میں سکون

اور قرآن کی آیت: هو ‌الذى أنْزَلَ السَّکینةَ فى قُلوُبِ الْمُؤمِنینَ وہی خدا ہے جس نے مومنین کے دلوں میں سکون نازل کیا ہے، کی عملی تفسیر وہ مجاہدین نہیں جو اس محاذ میں دشمن کے خلاف نبرد آزما ہیں؟

جمہوری اسلامی ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ، آیہ شریفہ" كَم مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللّهِ" کی عملی تصویر کی صورت میں اپنی پالیسی کو واضح کردیا، ایرانی قوم نے  آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

امام خمینی{رح}: ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ سے ایرانی قوم کے حوصلے کسی بھی صورت میں پست نہیں ہونگے اور ملت ایران کو چاہئے وہ اس جنگ سے مرعوب نہ ہوں، یہ تو دشمن کی ایک بزدلانہ حرکت ہے جس میں ہمارا دشمن ہم پر بمباری کرنے کے بعد  راہ فرار اختیار کرچکا ہے اور ایران کی جانب سے بھرپور انداز میں اس کا دندان شکن جواب دیا جارہا ہے اور دیا جاتارہیگا، ہمارے خلاف نبرد آزما دشمن کی مثال اس چور کی مانند ہے جو پھتر پھینکنے کے بعد راہ فرار اختیار کرتے ہوے واپس اپنی جگہ پلٹ جاتا ہے اور پھر اس بزدلانہ حرکت کے دھرانے کی جرئت کبھی نہیں کرتا۔

صحیفه امام-ج13-ص223

بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے اس شخص (صدام) نے ہمارے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں اورجوانوں، نوجوانوں، عورتوں اور معمر افراد کی کثیر تعداد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبورکردیا ہے۔ 

صحیفه امام- ج14ص84

کیا ارشاد ربانی : وَقَذَفَ فى قُلوُبِهِمُ الْرُّعْبَ فَریقاً تَقْتُلُونَ وَ تَأسِروُنَ فَریقاً،" اور اللہ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا۔ ان میں سے ایک فریق کو تم قتل کررہے تھے اور ایک فریق کو قیدی بنا رہے تھے۔ کا بارز نمونہ فتح مبین میں تحقق نہیں پایا؟

اور قرآن کی آیت: هو ‌الذى أنْزَلَ السَّکینةَ فى قُلوُبِ الْمُؤمِنینَ وہی خدا ہے جس نے مومنین کے دلوں میں سکون نازل کیا ہے، کی عملی تفسیر وہ مجاہدین نہیں جو اس محاذ میں دشمن کے خلاف نبرد آزما ہیں؟

کیا صدر اسلام میں رونما ہونے والی صورت حال اس سے مختلف تھی؟ جس کی وجہ سے مشرکوں مسلمانوں کے مقابلے میں شکست ہوئی؟


منبع: جماران

ای میل کریں