امام خمینی(رح) اور انقلاب اسلامی ریسرچ سینٹر کے چیرمین نے کہا: گذشتہ ایک مہینہ میں پور ے ملک کے پرائیویٹ اسلامی یونیورسٹیوں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 1400سے زائد اساتید نے امام خمینی (رح) کے وصیت نامہ کےتعلیمی ورکشاپوں میں شرکت کیا ۔
جماران سائٹ کے مطابق :آیت اللہ عباس علی روحانی نے مقام معظم رہبری کی فرمایش (آج تینوں قوا اور ملک کے مختلف اعلی عہداروں کو چاہیئے کہ امام کے وصیت نامہ اور آپ کی رہنمائی اور ہدایات کو اپنا لائحہ عمل قراردیں۔ ایرانی قوم کی عزت،ایرانی عوام کا پایدار امن،ملتِ ایران کا نشو و نمااور مادی فلاح و بہبود، اعلی معنویت اور اخلاقیات تک رسائی، امام راحل(رح) کی سفارشات اور نصیحتوں پر عمل کرنے پر منحصر ہے) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہارخیال کیا : ان تعلیمی ورکشابوں میں اعتقادات سے مربوط مباحث،انقلاب کے بعد کے سیاسی حالات،حوزہ اور دانشگاہ، ولایت فقیہ اورحکومتِ اسلامی اور جمہوری اسلامی کانظام اور انقلاب اسلامی کے لئے درپیش احتمالی نقصانات یہ تمام موضوعات امام خمینی (رح) کے وصیت نامہ کی مرکزیت کے دائرہ میں ساتھ پیش کیا گیا۔