تینوں قوا کے سربراہان کی عالمی یوم القدس کے اجتماع میں شرکت

تینوں قوا کے سربراہان کی عالمی یوم القدس کے اجتماع میں شرکت

مستقبل بہت درخشاں ہے اور مسلمان خاص کر فلسطین کی عوام وحدت، انسجام (بانظم)، مقاومت، یکجہتی، ہم دلی، ہم زبانی، پایداری اور قربانیوں سے اپنے بلند اور اعلی اہداف تک ضرور پہنچےگی ۔

اس سال قدس کے عالمی دن یعنی: ’’ جدید جاہلیت اور غزہ سے یمن تک بچہ کشی کے خلاف پوری امت ِاسلام کا اتحاد اور فریاد ‘‘ 

جماران کے مطابق: ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار عوام نماز جمعہ کی طرف جانے والے راستوں سے گزرتے ہوئے، ایک بار پھر فلسطین کی بیدارعوام اورامام خمینی(رح) کے نصب العین اعلی اہداف سے اپنی وابستگی اور حمایت کی نمایش کی۔   

ہمارے خبررساں کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت بھی قدس کے عالمی دن کے اجتماع میں عوام سے جا ملے اور اس طرح فلسطین کے مظلوم عوام کی مقاومت اور حق دفاع سے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

صدر روحانی نے اپنی مختصر گفتگو میں کہا: میں ایران کی عظیم عوام سے جو کل رات صبح تک پوری شان کے ساتھ ، شب ِقدرکا پاس رکھا اور آج قدس کے عالمی دن کے اجتماع میں حاصر ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

صدر نے مزید کہا: مستقبل بہت درخشاں ہے اور مسلمان خاص کر فلسطین کی عوام وحدت، انسجام (بانظم)، مقاومت، یکجہتی، ہم دلی، ہم زبانی، پایداری اور قربانیوں سے اپنے بلند اوراعلی اہداف تک ضرور پہنچےگی۔

نیــز پارلیمینٹ کے اسپیکر جناب لاریجانی، تہران کے عظیم اجتماع میں، امریکا کے وزیرخارجہ جاں کیری کے حالیہ بیانات جس میں انھوں نے ایٹمی مذاکرات چھوڑنے کی دھمکی دی تھی، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کہا: آمریکا والوں کے اس موقف کی طرف زیادہ توجه دینے کی ضرورت نہیں۔

انھوں مزید بتایا: البتہ مجموعی طورپر کام اور کوششیں اچھی تھی اور اگر مد مقابل اس بات کی طرف غور کریں کہ مذاکرات کی پیشکش خود انھوں نے دی ہے تو اس واسطه ضرور کسی معقول نتیجے پر پہنچنا چاہیئے۔

عدلیہ کے صدر آیت اللہ آملی لاریجانی جو قم کے دورے پر تھے، قدس کے عالمی دن کے اجتماع میں حاضر ہوئے اور قدس شریف پر قبضہ جمانے پر، عالمی سامراج کے اقدام اور اللہ سے بے خبر جنایتکاروں کی جنایت، جارحیت اور غاصب حکومتوں آل سعود اور صہیونیست اسرائیل کی بچہ کشی اور نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

ای میل کریں