حرم امام(رح) کی شان اور عظمت، اسلام اور انقلاب کی شان اور عظمت ہے

حرم امام(رح) کی شان اور عظمت، اسلام اور انقلاب کی شان اور عظمت ہے

جمہوری اسلامی کے عظیم و کبیر بانی حضرت امام خمینی(رح) ہیں۔ جمہوری اسلامی کی شان و عظمت کے لئے ہم جو کچھ بھی کریں کم ہے اور امام کی عظمت اور تکریم بھی جمہوری اسلامی کی عظمت اور تکریم ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے بعض برجستہ اساتید کی حرم امام (رح) کے بار ے میں رائے ونظر جو جماران سائٹ سے گفتگو کے دوان سامنے آئی :

حضرت آیت الله محمدعلی فیض گیلانی : 
"جتنی بھی امام اور حرم امام کی شان وشکوت بڑھائیں بجا ہے ۔ امام کے حرم کی شان ،انقلاب کی شان ہے ۔حرم امام کی شان جس طرح بھی بڑھائیں اور اس مدمیں جتنا بھی سرمایہ لگایا جائے قابل قدرہے ۔"
آیت الله شیخ احمد امین­‌شیرازی :

" ابھی جو آپ امام (رح) کا اتنا وسیع و عظیم مزار دیکھ رہے ہیں یہ صرف امام کی شان نہیں، یہ اسلام اور انقلاب کی عظمت ہے ۔ یہ اسلام ہے جو 1400سال بعد ایک اسلامی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔ امام کاحرم،اسلام اور انقلاب کا تعارف ہے ۔ بلا تشبیہ، حرم امام(رح) کی اُتنی شان و منزلت ہے جتنی علی بن ابیطالب (ع) کےحرم کی ہے ۔ امام کےحرم کی شان ،اسلام کی عظمت اورتکریم ہے ۔
آیت الله سید جواد علم­‌الهدی:

اولیاء اللہ کے لئے حرم ہونا شعائر الٰہی میں سے ہے ،کیوں کہ حرم جائے عبادت اور امن ہے ۔ ان جیسے مراکز کو عظمت دینے سے ،دشمن کا حملہ پسپا ہوگا ۔

آیت الله شیخ نصرالله شاه آبادی :

جو کچھ بھی امام کی شان و عظمت کے لئے کیا جائے بجا اور قابل قدر ہے ۔ بہرحال جس قدر بھی امام اور حرم امام کی خدمت کی جائے اللہ تعالی اور رسول اللہ (ص) کی مرضی شامل ہوگی ۔

آیت الله مقتدایی :

ملت کے اجتماعات ،اسلام کے مظاہر،اسلام اور تشیع کی شان و منزلت کے اعتبار کی نگاہ سے جس قدر بھی امام کاحرم عظمت اور شان ومنزلت حاصل کر ے اچھا ہے اور یہ خود امام (رح)کی رائے کے خلاف بھی نہیں ۔ امام کی سادہ زندگی خود اپنی جگہ ایک خاص پہلو ہے ، لیکن ایسی نمائش اورمظہر نمائی جو اسلام کی عظمت اور شعائر اسلام کی شان ومنزلت بلند ہو نےکی موجب ہو دوسری بات ہے ۔

آیت الله سجادی اصفهانی :

وَمَن یُعَظـِم شَعائِراللہُ فَانـَھامِن تَقَوی القُلُوب ؛ حرم حضرت امام (رح)، دین کے شعائر ،قرآن کی عظمت اور شریعت احیاء کرنے کی تجلی اورمظہر ہے ۔

جمہوری اسلامی، کے عظیم و کبیر بانی حضرت امام خمینی (رح) ہیں ۔  جمہوری اسلامی کی شان و عظمت کے لئے ہم جو کچھ بھی کریں کم ہے اور امام کی عظمت اور تکریم بھی جمہوری اسلامی کی عظمت اور تکریم ہے ۔

ای میل کریں