امام کا دفتر تقریباً تین یا چار مربع میٹر تھا کہ ساری ملکی وغیر ملکی ملاقاتیں اسی دفتر میں ہوا کرتی تھیں اور سارے صدور اسی میں آتے تھے۔ یعنی امام عملی طورپر ثابت کرتے تھے کہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں ۔ امام اپنے انتقال تک جتنے گھروں میں رہے وہ سب کرایے کے تھے اور امام ان گھروں کا کرایہ دیتے تھے۔