امام خمینی ؒجس وقت پیرس پہنچے اپنے کمرے کی صفائی خود ہی کرتے تھے۔ جتنا بھی اصرار کیا جاتا تھا لیکن وہ نہیں مانتے تھے اور کسی کو اجازت نہیں دیتے تھے کہ وہ جا کر امام کے کمرے کی صفائی کرے۔ امام ’’نوفل لوشاتو‘‘ میں بھی ہمیشہ کی طرح بہت سادہ اور معمولی زندگی گزارتے تھے۔ جبکہ دنیا بھر سے بڑے بڑے نامہ نگار امام کا انٹرویو لینے آتے تھے اور امام کے فوٹوز کو ذرائع ابلاغ کے پہلے صفحات پر چھاپتے تھے۔ لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے انداز کو ذرا بھی نہیں بدلا، بلکہ تظاہر سے دور رہ کر بالکل ہی سادہ زندگی گزارنے لگے۔