آیت اﷲ خمینی ؒ کی شخصیت وہ ہے کہ جن کی ایک صدا پر چند منٹ کے اندر لاکھوں ایرانی گھروں سے نکل کے روڈ پہ آ جاتے ہیں ۔ اس کے باوجود ان کی انکساری کا یہ عالم ہے کہ اگر ان کی رہائش اور اقامتگاہ کو ملاحظہ کریں گے تو آپ کو نظر آئے گا کہ وہ ایک زمین کے سادہ فرش پر بیٹھ جاتے اور ان کے سامنے ایک چھوٹی سی میز ہوتی ہے۔ یہی ان کی فعالیت اور ان کے دفتر کا سارا اثاثہ ہے۔