امام بہت زیادہ صاف ستھرے رہا کرتے تھے۔ اس حد تک کہ آپ کی واضح خصوصیات میں سے ایک خصوصیت آپ کی بہت زیادہ نظافت پسندی تھی۔ ان کی جوانی کے دور سے ہی ہمیں یاد ہے وہ نظافت وپاکیزگی کے حوالے سے اپنے دوستوں کے درمیان ضرب المثل بن گئے تھے۔ جب ہم بچے تھے اس وقت یہ گلی کوچے کے تمام راستہ کچے تھے۔ اس طرح سے کہ برف باری کے ایام میں طلاب کے زانو تک ان کی عباؤں پر کیچڑ کی بوندیں لگی رہتی تھی۔ لیکن امام اس قدر آرام سے کوچے میں چلتے تھے کہ ان کی عبا خراب نہیں ہوتی تھی اور اگر کبھی دھبہ لگ جاتے تھے، آپ عبا کمرے میں لاتے تھے، بخاری کے اوپر رکھتے جب خشک ہوجاتی تو ہم ان دھبوں کو صاف کرتے تھے اور کبھی صاف کرنے والا مواد ڈال کر دھوتے تھے۔