کیوں  غیر قانونی طریقہ سے آئے ہو؟

کیوں غیر قانونی طریقہ سے آئے ہو؟

مجھے ایران سے باہر جانے پر پابندی تھی

مجھے ایران سے باہر جانے پر پابندی تھی اس لیے غیر قانونی راستہ سے نجف گیا اور راستے میں  بڑی دشواریوں  کا سامنا کرنا پڑا۔ جب امام کی خدمت میں  پہنچا تو دوپہر کا وقت تھا۔ کمرے کا دروازہ کھولا اور سلام کیا۔ امام نے فرمایا: ’’علیکم السلام۔ تم بھی غیر قانونی طریقہ سے آئے ہو؟‘‘ میں  نے کہا: جی ہاں ! امام نے فرمایا: ’’دوبارہ اس طرح نہ آنا‘‘ میں  نے عرض کیا: سر آنکھوں  پر آقا، دوبارہ نہیں  آؤں گا۔ امام  ؒ نے فرمایا: ’’میری مراد یہ ہے کہ آیندہ غیر قانونی طریقہ سے نہ آنا۔ کیوں  غیر قانونی ذرائع سے آنا، اپنے آپ کو خطرے میں  ڈالنا ہے، آیندہ ایسی حرکتیں  نہ کرنا۔ اگر ہوسکا تو پاسپورٹ کے ذریعہ آنا۔ غیر قانونی طریقہ سے مت آنا‘‘۔ یہ اصرار صرف اس وجہ سے تھا کہ امام مجھے قانون کی رعایت پہ مجبور فرما رہے تھے۔

ای میل کریں